سینیٹ اجلاس سے خطاب میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ پاکستان نے کسی سے سیز فائر کی درخواست نہیں کی 10 مئی کی صبح سوا 8بجے مارکو روبیو کا پہلا فون آیا مارکو روبیو نے کہا بھارت جنگ بندی کیلئے تیار ہے میں نے کہا اگر بھارت سیز فائر کیلئے تیار ہے تو پھر ہم بھی تیار ہیں۔ مارکو روبیو سے کہا آپ یقینی بنائیں گے کہ بھارت سیز فائر پر عمل کرے گا اس فون کے بعد افواج پاکستان کو آگاہ کیا گیا اور سیز فائر کی گئی۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ مارکو روبیو کے رابطے کے ایک گھنٹے بعد سعودی عرب کے شہزادہ فیصل کا فون آیا، انہوں نے سیز فائر پربات کی، شہزادہ فیصل نے کہا مارکو روبیو نے سیز فائر کیلئے بات کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے مابین اتوار 18 مئی تک جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے۔اسحاق ڈار نے واضح کردیا کہ پاکستان خطے میں کسی کی برتری تسلیم نہیں کرے گا ۔ برابری کی سطح پر بات ہوگی معاملہ بالآخر بات چیت کی طرف ہی جائے گا ۔ اب بھارت سے جامع مذاکرات ہوں گے نائب وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل نہیں کیا جاسکتا سندھ طاس معاہدہ میں تبدیلی ہوسکتی ہے نہ ختم ہوسکتا ہے۔ معاہدہ پر صدر ورلڈ بنک کا بیان بھی آگیا ہے۔
