پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے تاریخ رقم کردی

مشہور پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے نیپال میں واقع دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی ماؤنٹ کنچن جنگا کو کامیابی سے سر کر لیا اس کامیابی کے ساتھ ہی وہ دنیا کی 8000 میٹر سے بلند 14 پہاڑی چوٹیوں کو آکسیجن کی مدد کے بغیر سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔وہ گزشتہ برس تمام 14 بلند چوٹیاں سر کر چکے تھے۔سرباز کے ٹور آرگنائزر امیجن نیپال نے ایک بیان میں کوہ پیما کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان سےاپنے عزیز دوست، کلائنٹ، اور شراکت دار سرباز خان کو 18 مئی 2025 کو بغیر اضافی آکسیجن کے دنیا کے تیسرے بلند ترین پہاڑ کنچن جنگ کو سر کرنے کی ان کی ناقابل یقین کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔35 سالہ سرباز کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے علاقے علی آباد سے ہے اور انہوں نے 2016 میں اپنے کوہ پیمائی کے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ان میں سے چار مہمات میں ان کے ہمراہ مرحوم محمد علی سدپارہ بھی تھے۔

Pakistani mountaineer Sarbaz Khan makes history

اپنا تبصرہ لکھیں