پیوٹن کو لیجانے والے ہیلی کاپٹر پر یوکرینی ڈرون حملہ ناکام

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر پر یوکرین کے ڈرونز نے حملہ کردیا تاہم ہیلی کاپٹر نے فضا میں ہی ڈرونز کو مار گرایا اور صدر کو محفوظ مقام تک پہنچا دیا گیا۔برطانوی اخبار کے مطابق روس کے فضائی دفاعی ڈویژن کے کمانڈر یوری داشکن نے روسی میڈیا کو انٹرویو کو دیتے ہوئے کہا کہ صدر کا ہیلی کاپٹر یوکرینی ڈرون حملے کے دوران تقریباً حملے کے مرکز میں تھا حملے کے دوران روسی صدر کے ہیلی کاپٹر نے فضائی دفاعی لڑائی میں حصہ لیا اور یوکرینی ڈرونز بھی گرائےان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی صدارتی ہیلی کاپٹر کرسک کی فضا میں داخل ہوا، ڈرون حملوں کی شدت بڑھ گئی۔ مگر روسی فضائی دفاعی نظام اور پائلٹس نے نہ صرف حملہ ناکام بنایا بلکہ صدر کی پرواز بھی بحفاظت مکمل کرائی۔خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے 20 مئی کو کرسک کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے مقامی رضاکاروں، میونسپل حکام اور عبوری گورنر سے ملاقات کی۔

Ukrainian drone attack on helicopter carrying Putin fails

اپنا تبصرہ لکھیں