کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کے لیے ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا۔پابندی کے خاتمے کے بعد اب پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی، کمرشل ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔کویت شعبہ صحت میں پاکستان سے ایک ہزار 200 نرسوں کو ملازمتوں دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ جس کے لیے پہلی کھیپ جلد روانہ ہوگی فوکل پرسن وزارت اوورسیز پاکستانیز مصطفی ملک نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ کویت نےورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اورکمرشل ویزوں کا اجرا شروع کردیا ہزاروں پاکستانیوں کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع ملیں گے یہ پاک کویت تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت پاکستانی شہری فیملی وزٹ ،بزنس، ٹورسٹ اور ورک ویزا حاصل کر سکیں گے، یہ تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کیے جا سکتے ہیں، درخواست پر کارروائی کا وقت ایک منٹ سے 24 گھنٹے تک ہو سکتا ہے۔ یاد رہے کہ کویت نے 2011 میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان، ایران، شام اور افغانستان کے پاسپورٹ کے حامل افراد کو ویزے دینا بند کردیئے تھے۔
