برطانیہ میں ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی. 47 افراد زخمی

لیورپول فٹبال کلب کی وکٹری پریڈ کے دوران گاڑی ہجوم پر چڑھ دوڑی متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ 53 سالہ سفید فام برطانوی شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ پریمیئر لیگ چیمپیئن شپ کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے تھے عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک سیاہ رنگ کی گاڑی نے ہجوم پر تیزی سے گاڑی چڑھا دی برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ انفرادی فعل ہے دہشت گردی سےتعلق نہیں راہ گیروں کو کار سے کچلنے والے ڈرائیور کر حراست میں لیا گیا ہے۔پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوام سے درخواست ہے کہ لیورپول شہر کے مرکز میں واٹر اسٹریٹ پر پیش آنے والے واقعے کے بارے میں قیاس آرائیوں سے گریز کریں ہم تصدیق کرتے ہیں کہ گرفتار کیا گیا شخص لیورپول کے علاقے سے تعلق رکھنے والا 53 سالہ سفید فام برطانوی شہری ہے تصادم سے قبل کے حالات جاننے کے لیے جامع تحقیقات جاری ہیں۔ایمبولینس سروس کے سربراہ ڈیو کچن کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ باقی معمولی زخمی تھے جن کو موقع پر طبی امداد دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں کم سے کم چار بچے بھی شامل ہیں۔

A man drove a car into a crowd in the UK. 47 people were injured.

اپنا تبصرہ لکھیں