لبیا میں طیارے نے حاجی کے بنا اڑنے سے انکار کردیا. پائلٹ بے بس

لیبیا کے شہری کے سفر حج کی ناقابل یقین داستان نے دنیا کو حیرت میں مبتلا کردیا حج پرواز نے عامر المہدی منصور القذافی نامی شخص کو 2 مرتبہ ایئرپورٹ پر چھوڑ کر اڑان بھری تاہم کسی نہ کسی فنی خرابی کے سبب جہاز کو واپس لوٹنا پڑا اور پھر تیسری مرتبہ پرواز اسے لے کر روانہ ہوئی۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق لیبیا سے تعلق رکھنے والے نوجوان عامر المہدی منصور ال قذافی نے رواں سال حج کا ارادہ کیا اور اسی ارادے کی تکمیل لیے لیبیا ائیر پورٹ پہنچ گئےتاہم لیبیا ائیر پورٹ پر عامر کو اس وقت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب امیگریشن حکام نے ان کی کنیت قذافی کے سبب انہیں سکیورٹی مسائل کی بنا پر طیارےمیں سوار ہونے سے روک دیا.عامر کے ساتھ حج پر جانے والے عازمین کا گروپ طیارے میں سوار ہوگیا تاہم انہیں امیگریشن کاؤنٹر پر روکے رکھا گیا متعدد درخواستوں کے باوجود، پرواز کے کپتان نے مبینہ طور پر سیکیورٹی خدشات اور شیڈول کی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے اسے چھوڑ کر روانگی پر اصرار کیا۔ جب عامر قذافی کی سکیورٹی کارروائی مکمل ہوئی تب تک طیارےکے دروازے بند ہوچکے تھے جس کے بعد طیارے کے پائلٹ نے دروازے دوبارہ کھولنے سے انکار کر دیا اور یوں یہ طیارہ عامر قذافی کے بغیر روانہ ہو گیا.تاہم عامر اپنے ارادے پر قائم رہا، اُس نے کہا کہ میں یہاں سے صرف حج پر ہی روانہ ہوں گا، ورنہ کہیں نہیں جاؤں گا۔اس دوران طیارےنے اڑان بھرلی جس کے بعد اچانک طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی اور اسے واپس لوٹنا پڑا.اور پھر وہ معجزہ ہوا جس نے سب کو حیران کردیا اطلاع آئی کہ طیارے میں خرابی پیدا ہوگئی ہے اور طیارہ مرمت کیلئے ائیر پورٹ واپس آرہا ہے مرمت کے بعد طیارے کے پائلٹ سے عملے نے درخواست کی کہ ایک مسافر رہ گیا ہے اسے سوار کردیں لیکن پائلٹ نے اب بھی انکار کردی اس کے باوجود عامر کو اللہ پر یقین تھا اور وہ یوں ائیر پورٹ پر جم کر کھڑے رہے۔عازم کا کہنا تھا کہ یہ جہاز میرے بغیر نہیں جائے گا یہ پھر لوٹے گا۔ جہاز نے پھر اُڑان بھری لیکن دوبارہ مسئلہ آگیا طیارے کو واپس اتار لیا گیا۔بعد ازاں پائلٹ نے اس بار ہار مانتے ہوئے کہا کہ جب تک عامر نہیں جائے گا فلائٹ نہیں جائے گی حکام نے فوراً عامر کو سفر کی اجازت دے دی تیسری کوشش میں جب عامر طیارے میں سوار ہوا تو پرواز بغیر کسی مسئلے کے روانہ ہو گئی۔عامر نے بعد میں مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میری صرف یہی خواہش تھی کہ میں حج پر جاؤ اور میرا یقین تھا کہ اگر یہ میرے مقدر میں لکھا ہے تو کوئی طاقت مجھے روک نہیں سکتی۔

Plane in Libya refuses to fly without Hajj pilgrim. Pilot helpless

اپنا تبصرہ لکھیں