جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جیولین تھرو کے ایونٹ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس کےجیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ اے میں ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں 86.34 میٹر کی تھرو کی جو اس مرحلے کی سب سے لمبی تھروثابت ہوئی۔دوسرے پاکستانی ایتھلیٹ یاسر سلطان نے بھی 76.07 کی تھرو کرکے فائنل میں کوالیفائی کر لیابھارتی کھلاڑی یشمیر سنگھ نے 76.67 میٹر کی تھروکی فائنل اکتیس مئی کو ہو گا ۔واضح رہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس 2024 میں جیولن تھرو مقابلے میں 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو کے ساتھ نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا تھا۔یہ فاصلہ ان کے کیریئر کی بہترین کارکردگی تھا جس نے انہیں عالمی سطح پر نئی پہچان دی۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے قوم سے دعاؤں کی درخواست کردی۔انہوں نے کہا کہ سب نے میرے لیے ہمیشہ دعا کی ہے کل بھی کریں تاکہ میں پاکستان کا جھنڈا بلند کروں۔
