عید الاضحیٰ کے موقع پر گیس کی فراہمی کے اوقات کارجاری

سوئی سدرن گیس کمپنی نےعید الاضحیٰ کے موقع پر گیس کی فراہمی کے اوقات کار جاری کردئیے ہیں۔جس کے مطابق عوام کو عید کے دنوں میں معمول سے بہتر گیس کی فراہمی میسر رہے گی۔ترجمان سوئی سدرن کے مطابق جمعہ 6 جون کو گیس کی بندش معمول کے وقت رات 9:30 بجے کے بجائے رات 12:00 بجے کی جائے گی۔ہفتہ 7 جون عید کے پہلےروز گیس کی فراہمی صبح 5 بجے بحال ہوگی جس کے بعد گیس کی بندش نہیں ہوگی،اتوار 8 جون عید کے دوسرے روزسارا دن گیس کی بلاتعطل فراہمی جاری رہے گی۔اتوار 8 جون اور پیر 9 جون کو بھی پورے دن گیس کی فراہمی جاری رہے گی پیر کو رات 12 بجے تک گیس دستیاب ہوگی۔منگل 10 جون سے پرانے شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی کے اوقاتِ کار بحال ہو جائیں گے۔

Gas supply hours continue on the occasion of Eid-ul-Adha

اپنا تبصرہ لکھیں