بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کہا ہے کہ ملک میں عام انتخابات آئندہ سال اپریل میں ہوں گے۔قوم سے خطاب میں محمد یونس کا کہنا تھا کہ بنگلادیش میں انتخابات اپریل 2026 کے پہلے 2 ہفتوں میں کسی بھی دن ہوں گے.انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت نے اصلاحات، انصاف اور انتخابات کے مینڈیٹ پر ملک کا انتظام سنبھالا تھا اور آئندہ عید الفطر تک ملک میں انصاف اور اصلاحات کے حوالے سے قابل قبول حد تک کام مکمل ہوچکا ہوگا.محمد یونس کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کا الیکشن کمیشن آنے والے دنوں انتخابات کا مکمل شیڈول جاری کرے گا۔واضح رہے کہ 2024 میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں بنگلہ دیش میں اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت ختم ہوگئی تھی اور اور اس کے بعد سے ملک میں ایک عبوری غیر منتخب حکومت کام کر رہی ہے۔محمد یونس اس سے قبل متعدد مرتبہ یہ کہتے رہے ہیں کہ بنگلادیش میں انتخابات دسمبر 2025 سے جون 2026 کے درمیان کروائے جاسکتے ہیں۔محمد یونس نے مزید کہا کہ پندرہ سال بعد بنگلہ دیش کو ایک ایسا پارلیمان ملے گا جو حقیقی طور پر عوام کی نمائندگی کرے گا۔
