ترکیہ میں عید الضحیٰ کے پہلے روز جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران 14 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ زیادہ تر افراد چھریوں یا جانوروں سے لگنے والی چوٹوں کا شکار ہوئے۔ترکیہ کے وزیر صحت کے مطابق جمعہ کو عید کے پہلے روز اسپتال لائے گئے افراد کی مجموعی تعداد 14 ہزار 372 تھی.انہوں نے بتایا کہ 1049 انقرہ، 753 استنبول اور 655 افراد کونیا میں جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران زخمی ہوئے۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی ترکیہ میں عید الضحیٰ کے موقع پر جانوروں کو ذبح کرنے کے دوران تقریباً 16 ہزار افراد زخمی ہوئے تھے۔وزیر صحت نے عوام پر زور دیا کہ وہ قربانی کے لیے ماہر اور پیشہ ور قصائیوں کی خدمات حاصل کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
