امریکی ریاست ٹینیسی میں اسکائی ڈائیونگ طیارہ تباہ

امریکی ریاست ٹینیسی میں اتوار کے روز ایک اسکائی ڈائیونگ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس میں 20 مسافر اور عملے کے افراد سوار تھے خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی اور وفاقی حکام نے بتایا کہ سکائی ڈائیونگ مہمات کے لیے استعمال ہونے والا جڑواں انجن والا طیارہ گزشتہ روز دارالحکومت نیش وِل کے جنوب میں تلہاما شہر میں گر کر تباہ ہو گیا۔فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ٹینیسی ہائی وے پٹرول نے بتایا کہ ان کے اہلکار بھی موقع پر پولیس کی مدد کے لیے موجود تھے۔ تلہاما شہر کے ترجمان لائل رسل کے مطابق20 افراد سوار تھے جن میں سے تین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اور ایک کو زمین کے راستے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دیگر کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔خوش قسمتی سے اس خوفناک حادثے میں کسی کی جان نہیں گئی، تاہم کئی افراد زخمی ہو گئے۔ترجمان نے کہا کہ زمین پر کسی عمارت یا ہوائی اڈے کو نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی زمین پر کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے.

Skydiving plane crashes in Tennessee, US

اپنا تبصرہ لکھیں