عمران خان کی رہائی نظر نہیں آرہی. علیمہ خان

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی عمران خان کی رہائی ہوتی نظر نہیں آرہی ہے. اب ہم تحریک روک نہیں سکتے ہم پر تمام دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تحریک کے حوالے سے اپنی تیاریوں سے مطمئن ہیں علیمہ خان نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کو کئی مہینوں تک قید میں ہی رکھناہے ہمیں بانی پی ٹی آئی کی رہائی آگے نظر نہیں آرہی ہے، اب پی ٹی آئی قیادت کی طرف دیکھیں گےکس طرح بانی پی ٹی آئی عمران خان کورہاکروایاجائےگا۔ اُنہوں نے کہا کہ جج صاحب مجبور ہیں ہمیں سمجھ آرہی ہے ان پر بہت پریشر ہے ہم ججز کو یکجہتی دکھا رہے ہیں لیکن یہ بھی ان کو کافی نہیں پڑ رہی۔

Imran Khan’s release is not in sight. Aleema Khan

اپنا تبصرہ لکھیں