امریکی صدر ٹرمپ سے متعلق بیانات پر ایلون مسک کے اظہار افسوس پر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایلون مسک کی تازہ سوشل میڈیا پوسٹوں کے بعد مصالحت کےلیے تیار ہیں۔اس سے قبل ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے کہا تھا کہ ان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں گزشتہ ہفتے کی جانے والی کچھ سوشل میڈیا پوسٹس پر انہیں پچھتاوا ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایلون مسک کی سوشل میڈیا پر تازہ پوسٹوں کے بعد مسک کے ساتھ مصالحت کے لیے تیار ہیں صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایلون جانتے ہیں کہ انہیں ایلون مسک سے پیار ہے نائب صدر جے ڈی وینس کو بھی اس بات کا علم ہے۔امریکی صدر سے تنازع کے بعد ایلون مسک کی کمپنی ٹیسلا کو مالی طور پر شدید دھچکا لگا تھا مگر اب کمپنی کے حصص ایک بار پھر مستحکم ہورہے ہیں۔
