امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے امریکا کی دیگر ریاستوں میں پھیل گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف کیلیفورنیا سے شروع ہونے والے مظاہروں کاسلسلہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں پھیل گیا۔نیویارک، شکاگو، آسٹن اور واشنگٹن ڈی سی میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیویارک میں تقریباً ڈھائی ہزارسے زائد افرادنے مظاہرہ کیا جس کے بعد پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 83 مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ سان فرانسسکو میں 150، شکاگو میں 17 اور کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں سے 330 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ لاس اینجلس کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے جہاں امریکی فوج کو شہریوں کو حراست میں لینے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سات سو میرینز اور چار ہزار نیشنل گارڈز لاس اینجلس میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔ادھر ریاست ٹیکساس کے گورنر نے بھی نیشنل گارڈز کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ مظاہرین سے نمٹا جا سکے

Protests against immigration policies spread to other US states

اپنا تبصرہ لکھیں