اسرائیل ایران پرکسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے. امریکی میڈیا کا دعویٰ

امریکی میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور اسرائیل نے ایران پر حملے کی پیشگی اطلاع امریکا کو بھی کردی ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے امریکی حکام کو بتایا کہ ایران میں آپریشن کیلئے پوری طرح تیار ہیں امریکی میڈیا کے مطابق ایران اسرائیلی حملے کے ردعمل میں ممکنہ طور پر عراق میں موجود امریکی سائٹس پر حملہ کرسکتا ہے جس کے باعث امریکا نے مشرق وسطیٰ میں موجود اپنے کچھ شہریوں کو فوری وہاں سے نکلنے کی ہدایت کی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکا اور ایران کے درمیان ایٹمی معاہدہ آخری مراحل میں ہے اسرائیل دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی معاہدے کے خلاف ہے۔دوسری جانب ایران اسرائیل کشیدگی کے باعث گزشتہ روز امریکی وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ سے اپنے غیر سفارتی عملے کے رضاکارانہ انخلا کی منظوری دے دی ہے۔ امریکی میڈیا نے بتایا کہ امریکا نے عراق میں سفارتخانے کو جزوی طور پر خالی کرانے کا فیصلہ کیا ہے ایرانی وزیردفاع نے دھمکی دی ہے کہ جنگ مسلط کی گئی توخطےمیں امریکا کے تمام اڈے ایران کے ہدف ہونگے،وزیر خارجہ عباس عراقچی کہتے ہیں ایٹمی ہتھیار بنانا نہیں چاہتے۔ صدر ٹرمپ بھی یہی چاہتے ہیں۔۔معاہدے کیلئے ماحول سازگار ہے۔

Israel can attack Iran at any time, US media claims

اپنا تبصرہ لکھیں