کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری

کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ شہر کے مشرقی علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد یکم جون سے اب تک زلزلوں کی مجموعی تعداد 37 ہو چکی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جھٹکے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک بج کر 44 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے اور تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ شہر کے دیگر علاقوں گڈاپ، ڈی ایچ اے، کورنگی اور ملیر سے بھی زلزلے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔حکام نے شہریوں کو افواہوں سے گریز کرنے اور محتاط رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Earthquake tremors continue to be felt in different areas of Karachi

اپنا تبصرہ لکھیں