اسرائیلی حملے میں ایران کا ایٹمی ریکٹر محفوظ ہے. عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ایران کا ایٹمی ریکٹر محفوظ ہے .عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نےکہا ہےکہ ایرانی ایٹمی تنصیبات میں ریڈی ایشن معمول کے مطابق ہے.اس سے قبل جوہری توانائی اور یورینیم افزودگی کے عالمی نگران ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کا کہنا تھا کہ کہ جمعہ کی صبح اسرائیلی حملوں میں ایران کے جوہری افزودگی کے مرکزی مقام نطنز ری ایکٹر کو نشانہ بنایا گیاہے جس کے نتیجے میں نطنز ری ایکٹر تباہ ہوگیا ہے۔ایرانی حکام نے بتایا کہ بو شہر میں ایٹمی ریکٹر کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی نے کہا ایران میں موجود اپنے انسپکٹرز اور ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں ایران کی تشویشناک صورتحال پر گہری نظر ہے۔آئی اے ای اے نے مزید کہا کہ وہ ایرانی حکام کے ساتھ نطنز کی سائٹ پر تابکاری کی سطح کے ساتھ ساتھ ایران میں اپنے معائنہ کاروں سے رابطے میں بھی ہیں۔

Iran’s nuclear reactor safe from Israeli attack. International Atomic Energy Agency

اپنا تبصرہ لکھیں