ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے نقصانات کی تصاویرمنظر عام پر آگئی

ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تصاویر سامنے آگئیں۔ایران نے ان جوابی حملوں میں اسرائیلی شہروں پر میزائلوں کی بارش کردی ۔ایران نے اسرائیلی حملوں کیخلاف جوابی حملے کیے جنہیں وعدہ صادق سوم کا نام دیا گیا تھا.ایران کی جانب سے آپریشن وعدہ صادق سوم کے نام سے جوابی کارروائی میں ایک گھنٹے میں 5 وقفوں کے ساتھ 150 سے 200 میزائل اسرائیل پر داغے گئے۔ایران کی جانب سے دیے گئے جواب کے بعد اسرائیل کا دارالحکومت دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا تھا۔ اسرائیل کے میزائل دفاعی نظام نے امریکا کی مدد سے کئی ایرانی میزائل فضا میں تباہ کیے مگر کئی ایرانی میزائل تل ابیب میں مختلف اہداف پر گرے جن اہداف کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ایرانی میڈیا کے مطابق جن اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ان میں اسرائیل کے فوجی اڈے اور قومی سلامتی کی وزارت بھی شامل ہے۔ پاسداران انقلاب کے سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ آپریشن وعدہ صادق سوم میں 150 اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

Photos of damage from Iran’s retaliatory attack on Israel surface

Photos of damage from Iran’s retaliatory attack on Israel surface

اپنا تبصرہ لکھیں