اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ایران نے حالیہ جارحیت جاری رکھی تو تہران کو تباہ کر دیں گے۔اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے اسرائیل پر مزید میزائل داغے تو تہران جل اٹھے گا۔ کاٹز نے کہا ایرانی آمر اپنے شہریوں کو یرغمال بنا رہا ہے اور ایسی صورتِ حال پیدا کر رہا ہے جس میں انہیں خاص طور پر تہران کے رہائشیوں کو اسرائیلی شہریوں پر مجرمانہ حملوں کے نتیجے میں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔فوجی حکام کے ساتھ ایک جائزہ سیشن کے دوران وزیر دفاع نے یہ تبصرہ کیا کہ اگر آیت اللہ علی خامنہ ای اسرائیلی شہری آبادی کی جانب میزائل برسانا جاری رکھتے ہیں تو تہران جل کر راکھ ہو جائے گا۔
