ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ.نیتن یاہو کے گھر پر بھی حملے کا دعویٰ

ایران کی جانب سے اسرائیل پر ایک اور حملہ کرتے ہوئے 50 بیلسٹک میزائل داغ دیئے گئے.اسرائیلی فوج کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب بیلسٹک میزائل داغے ہیں اسرائیلی فوج کے اعلان کے بعد اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب سمیت وسطی اسرائیل کے کئی علاقوں خطرے کے سائرن بج اٹھے ہیں۔ ایرانی نیوز ایجنسی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیلی دفاعی فورسز کی جانب سے ایرانی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ داغے گئے ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی ایک بوچھاڑ کا پتہ لگایا ہے۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کی طرف میزائل فائر کیے ہیں جس کے بعد متعدد علاقوں میں سائرن بجا دیے گئے ترجمان نے کہا ہے کہ عوام فوج کی طرف ملنے والے ہدایات پر عمل کریں۔ اس سے قبل اسرائیلی فوج نے عوام سے عوامی اجتماعات سے گریزکرنے کی ہدایت کی تھی

Iran fires missiles at Israel in response to recent Israeli attacks

اپنا تبصرہ لکھیں