ایران کا چند گھنٹوں میں اسرائیل پر دوسرا حملہ. درجنوں ڈرون اور میزائل فائر کیے

ایران کی جانب سے چند گھنٹوں میں اسرائیل پر دوسرا حملہ کرتے ہوئے درجنوں ڈرون اور میزائل داغ دیئے گئے۔ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب وعدہ صادق سوم آپریشن کے چوتھے مرحلے میں اسرائیل درجنوں ڈرون اور میزائل فائر کیے ہیں۔دوسری جانب اسرائیل میں حملے کے بعد سائرن بجنے لگے اور شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں ہیں.اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہزاروں افراد نے شیلٹروں میں پناہ لے رکھی ہے حیفہ دو عمارتوں میں میزائل لگنے سے آگ بھڑک اٹھی اور کئی افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے ان حملوں میں 4 اسرائیلی زخمی ہوئے.عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اپنے تمام ایئرپورٹس اور ایئرسپیس کو بند کر دیا گیا ہے۔ایرانی ٹی وی کی خبر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ میزائلوں نے اسرائیلی دفاعی نظام کی پرتوں کو عبور کر لیا ہے۔

Iran launches second attack on Israel in a few hours, fires dozens of drones and missiles

اپنا تبصرہ لکھیں