ایران کا اسرائیل پر صبح سویرے بڑا حملہ.حیفا پاور پلانٹ میں آتشزدگی . 7 ہلاک . سیکڑوں زخمی

اسرائیل کی جانب سے دن بھر تہران پر حملوں کے بعد ایران نے پورے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کر دی جب کہ صبح صادق کے وقت ایران کی جانب سے اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا جس کے بعد تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور حیفہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ایرانی میزائل حملے کے بعد حیفہ پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی اسرائیلی میڈیا کے مطابق حیفہ پاورپلانٹ پر حملے کے بعدوسطی اسرائیل میں بجلی بند ہے ایرانی پاسداران انقلاب کاکہنا ہےکہ اسرائیل پر تازہ حملے میں نئے طریقے استعمال کیے گئے نئے طریقے کا استعمال اسرائیلی دفاعی نظام خود کو ٹارگٹ کرتارہا۔تازہ حملوں میں 7 اسرائیلی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے جبکہ اس سے قبل ایرانی حملوں میں 14 اسرائیلی ہلاک اور 380 زخمی ہوچکے ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق تازہ ہلاکتوں میں کے بعد 2 روز کے دوران ایرانی حملوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 19 تک جاپہنچی ہے. اسرائیلی حکام کےمطابق اسرائیل پر اب تک 200 میزائیل اور ڈرون فائر کیےگئےایرانی حملوں سے ملک کے 22 مقامات متاثر ہوئے۔ایرانی حملوں میں اسرائیل کی درجنوں عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں.ایرانی میزائل حملے سے اسرائیلی شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا صہیونی فوج نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ایرانی فوج نے کہا ہے کہ اسرائیل کا کوئی کونا رہنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے، اسرائیلی آبادکار مقبوضہ علاقے فوری خالی کردیں۔

Iran launches major early morning attack on Israel. Fire at Haifa power plant. 7 dead. Hundreds injured.

اپنا تبصرہ لکھیں