ایرانی حملوں کی قیمت تہران کے رہائشی ادا کرینگے. اسرائیلی وزیر دفاع

ایران کی جانب سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کیے گئے میزائل حملوں پر اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے ایران کو دھمکی دے دی۔انہوں نے کہا کہ ایران کے رات گئے میزائل حملوں سے ہمارے کچھ لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں جس کی قیمت اب تہران والوں کو چکانا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ ایران کے ان حملوں کی قیمت تہران کے رہائشی ادا کریں گے۔اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل ایران کے ان حملوں کا بہت جلد جواب دے گا۔اسرائیلی وزیردفاع نے الزام عائد کیا کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای جان بوجھ کر سویلیز آبادی کو نشانہ بنارہے ہیں جس کا مقصد اسرائیلی فوج کے حملوں اور اس کی صلاحیوں کو کم کرنا ہے۔

Tehran residents will pay the price for Iranian attacks, says Israeli defense minister

اپنا تبصرہ لکھیں