اسرائیل کے خلاف آئندہ کارروائیاں کہیں زیادہ تباہ کن، شدید اور فیصلہ کن ہوں گی۔ پاسداران انقلاب نے خبردارکردیا۔ بتایا کہ تازہ کارروائی میں نئے طریقہ کار اور انٹیلیجنس و تکنیکی صلاحیتوں کا استعمال کیا۔ زیادہ سے زیادہ میزائل اپنے اہداف پر لگے۔ دشمن کے کئی تہوں والے دفاعی نظام ایک دوسرے کو نشانہ بنانے لگے ہیں۔پاسداران انقلاب کی آئی آر جی سی ایرو اسپیس فورسز نے ایک نیا میزائل حملہ کیا جس میں صیہونی دشمن کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم اور دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنایا۔ ان کا مزید کہنا تھا تازہ کارروائی میں نئے طریقہ کار اور انٹیلیجنس و تکنیکی صلاحیتوں کا استعمال کیا ۔۔ زیادہ سے زیادہ میزائل اپنے اہداف پر لگے۔ دشمن کے کئی تہوں والے دفاعی نظام ایک دوسرے کو نشانہ بنانے لگے ہیں۔ ایران نے صبح سویرے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا جس میں آٹھ اسرائیلی ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوئے جبکہ حیفہ کے پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی جس سے شہر کی بجلی بند ہو گئی۔آئل ریفائنری اور اہم سائنسی تحقیقی مرکز ویزمان انسٹی ٹیوٹ کو بھی نقصان پہنچا ایران سے داغے گئے میزائلوں نے تل ابیب اور بیت یام کی کئی عمارتوں کو کھنڈر بنادیا۔
