فرانسیسی حکام نے پیرس ایئر شو میں ایران اور غزہ میں تنازعات کے پیش نظر اسرائیلی اسلحے کی صنعت کے بوتھ سیل کر دیے۔پیرس کے مضافاتی علاقے لی بورگیٹ میں تجارتی میلے کے دوران پانچ اسرائیلی دفاعی کمپنیوں کےا سٹینڈز کے ارد گرد سیاہ دیواریں کھڑی کر دی گئیں.غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یہ اقدام اسرائیلی کمپنیوں کی جانب سے جارحانہ ہتھیاروں کی نمائش کے باعث کیا گیا جن میں وہ ہتھیار بھی شامل تھے جو مبینہ طور پر غزہ میں استعمال ہوئے ہیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق جن کمپنیوں کے اسٹالز بند کیے گئے ہیں ان میں اسرائیل ایرواسپیس انڈسٹریز ، رافیل، یوویژن، ایلبٹ اور ائیروناٹکس شامل ہیں۔ ان کمپنیوں میں رافیل، ایلبٹ اور آئی اے آئی گائیڈڈ بم اور میزائل تیار کرتی ہیں جبکہ یوویژن اور ایئروناٹکس ڈرونز تیار کرنے والی کمپنیاں ہیں۔خبررساں ایجنسی کے مطابق ائیر شو میں موجود 4 دیگر اسرائیلی اسٹالز بدستور کھلے ہیں۔
