اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ تہران کے رہائشیوں کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے.اس سے قبل اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے وارننگ جاری کی تھی کہ تہران کے رہائشیوں کو اسرائیل پر ایرانی حملوں کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ تہران کے رہائشی آمرانہ طرزِ حکومت کی قیمت ادا کریں گے اور انھیں ان علاقوں سے اپنے گھر چھوڑنے پڑیں گے جہاں اسرائیل کے لیے تہران میں حکومتی اہداف اور سکیورٹی ڈھانچے کو نشانہ بنانا ضروری ہوگا۔تاہم اب اسرائیل وزیرِ دفاع کی جانب سے ایک وضاحت سامنے آئی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ان کے ملک کا تہران کے رہائشیوں کو نقصان پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
