آیت اللہ علی خامنہ ای کا قتل ہی ایران اسرائیل تنازع ختم کر دے گا. نتن یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو نے پیر کو کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنا ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعے کو ختم کر دے گا۔ انہوں نے مزید کہا یہ ہمیشہ کی جنگ وہی ہے جو ایران چاہتا ہے اور وہ ہمیں ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا چکا ہے۔ اصل میں اسرائیل جو کچھ کر رہا ہے وہ اس جارحیت کا خاتمہ کرنے کی کوشش ہے اور ہم صرف اسی صورت میں کامیاب ہو سکتے ہیں جب ہم ان قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں. امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کرنے کے منصوبے کو اس خدشے کے تحت روک دیا کہ اس سے ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں شدت آئے گی تو نتن یاہو نے کہا یہ تنازعے کو بڑھائے گا نہیں بلکہ ختم کرے گا۔

Only the assassination of Ayatollah Ali Khamenei will end the Iran-Israel conflict. Netanyahu

اپنا تبصرہ لکھیں