امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا

ایران کے خلاف اسرائیل کی جنگ میں امریکا بھی شامل ہوگیا۔ امریکا نے ایران کی 3 ایٹمی تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق 6 بی 2 بمبار طیاروں نے ایرانی نیوکلیئر سائٹس پر حملے کیے، امریکی بمبار طیاروں نے حملوں میں 6 بنکر بسٹر بم پھینکے۔ فردو جوہری تنصیبات پر تقریباً 30 ٹن دھماکا خیزمواد گرایا گیا۔ ایرانی جوہری مقامات پر30 ٹاما ہاک میزائلوں کا استعمال کیا گیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان حملوں کا سب سے پہلے سوشل میڈیا پر اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع نیوکلیئر مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کے تین نیوکلیئر سائٹس پر اپنا بہت کامیاب حملہ مکمل کر لیا ہے تمام طیارے ایرانی فضائی حدود سے باہر نکل چکے ہیں فردو سائٹ پر مکمل بمباری کی گئی اور تمام طیارے بحفاظت واپس روانہ ہو چکے ہیں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فردو جوہری مرکز پر بموں کا مکمل پے لوڈ گرایا گیا جس سے اس اہم جوہری سائٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

The US attacked 3 Iranian nuclear facilities

اپنا تبصرہ لکھیں