نشانہ بنائی گئی نیوکلئیر سائٹس حملے سے پہلے خالی کرا لی گئی تھیں ایرانی حکام

ایران کے ایٹمی توانائی ادارے نے فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ایرانی حکام کے مطابق ان تنصیبات کو حملے سے قبل خالی کرا لیا گیا تھا اور نشانہ بنائی گئی سائٹس پر کوئی جوہری مواد موجود نہیں تھا۔ایرانی عہدیدار نے کہا کہ امریکی حملےسے پہلے جوہری تنصیبات کوخالی کرایاگیاتھا اور نشانہ بنائےگئےسائٹس میں کوئی موادنہیں تھاجواخراج کاباعث بنے۔ ایران کی سرکاری نشریاتی ادارے کے ڈپٹی پولیٹیکل ڈائریکٹر حسن عابدینی نے سرکاری ٹی وی پر لائیو رد عمل میں کہا کہ ہم نے کچھ عرصہ پہلے ہی ان تینوں جوہری تنصیبات کو خالی کرا لیا تھا۔

Iranian officials say targeted nuclear sites were evacuated before attack

اپنا تبصرہ لکھیں