اسرائیل میں امریکی سفیر مائیک ہکابی نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل سے امدادی پروازوں کے ذریعے امریکی شہریوں کا انخلا شروع کردیا۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا شہریوں کے انخلا کے لیے کروز شپ کا استعمال بھی کر رہا ہے۔امریکی سفیر کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ جو امریکی شہری اسرائیل سے نکلنا چاہتے ہیں ان کے لیے پروازوں کا انتظام کردیا ہے۔
