اسرائیلی فوج کے ایران میں عسکری اہداف پر حملے تہران میں دھماکوں سے لرز اٹھا

اسرائیلی فوج نے پیر کی صبح تہران کے جنوب مشرق میں واقع بڑے فوجی کمپلیکس پرچین پر حملہ کیا ہے یہ فوجی کمپلیکس ایران کے حساس دفاعی اور میزائل پروگراموں سے وابستہ سمجھا جاتا ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ نے پیر کے روز اطلاع دی کہ ملک کے مختلف علاقوں کو اسرائیلی فضائی حملوں کا سامنا رہا۔اسرائیلی فوج کے مطابق انہوں نے ایران میں عسکری نوعیت کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایاجن میں میزائل ذخیرہ کرنے اور داغنے کے مراکز شامل ہیں۔اطلاعات کے مطابق تہران کے مغرب میں واقع شہر کرج میں بھی ایران کا فضائی دفاعی نظام فعال ہو چکا ہے اس علاقے میں یورینیم افزودگی کے سینٹری فیوجز کے پرزے تیار کیے جاتے ہیں۔اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر تصدیق کی ہے کہ اتوار کے روز ایران میں ان اہداف پر حملے کیے گئے جن میں میزائل ذخیرہ گاہیں اور لانچنگ کے مقامات شامل تھےجب کہ سیٹلائٹ اور فوجی ریڈارز سے متعلقہ مراکز بھی نشانہ بنے۔فوجی بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام کارروائیاں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئیں اور ان میں فضائیہ کے تقریباً بیس لڑاکا طیارے شریک تھے۔

Israeli military strikes on military targets in Iran, Tehran rocked by explosions

اپنا تبصرہ لکھیں