بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ بند رکھنے کا فیصلہ

بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود مزید ایک ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے 24 اپریل کو پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کی تھی جس میں مزید ایک ماہ کی توسیع 23 مئی کو کی گئی تھی جو پیر کے روز ختم ہورہی ہے۔ پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیاروں کو مخصوص راستوں سے گزرنے میں دشواری پیش آتی ہے اس پابندی کا اطلاق بھارتی طیاروں کے لیے ہو گا تاہم پاکستان کی فضائی حدود دیگر بین الاقوامی پروازوں کے لیے کھلی رہیں گی۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی پروازوں کو یومیہ اخراجات میں لاکھوں ڈالر اضافہ ہوگا 100 سے زائد بھارتی پروازیں روزانہ پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی رہی ہیں.

Decision to keep Pakistani airspace closed for Indian aircraft for another month

اپنا تبصرہ لکھیں