متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود بند کردی.درجنوں پروازیں متبادل روٹس پر منتقل

ایران کی جانب سے قطر میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات نے اپنی فضائی حدود بند کردی۔متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود سے کمرشل جہازوں کو واپس بھیجا جارہا ہے دبئی اور ابوظبی ائیرپورٹ کی پروازیں مختلف ممالک کو منتقل ہو رہی ہیں۔ایران کی جانب سے قطر پر حملوں کے بعد متحدہ عرب امارات کی ائیر اسپیس خالی ہونا شروع ہوگئیں جس کے بعد درجن بھر پروازیں متبادل روٹس پر منتقل کردی گئیں۔اس سے قبل قطر نے خطے میں پیش رفت کے تناظر میں حفاظتی اقدامات کے تحت عارضی طور پر اپنی فضائی حدود بند کر دی تھی۔متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی۔

The United Arab Emirates closed its airspace. Dozens of flights were diverted to alternative routes.

اپنا تبصرہ لکھیں