امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران نے امریکی ائیربیس پر حملے سے پہلے قطر کو آگاہ کردیا تھا۔ امریکی ویب سائٹ نے بھی دعویٰ کیا ہےکہ ٹرمپ انتظامیہ قطر میں امریکا کی العدید ائیربیس پر ایرانی حملے کے متعلق پہلے سے باخبر تھی۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایران نے حملوں سے قبل قطر کو آگاہ کردیا تھا تاکہ جانی نقصانات کا خطرہ کم کیا جاسکے۔قطر میں امریکی اڈہ العُدید کے مقام پر موجود ہے۔ امریکا نے تین روز پہلے اپنے 40 جنگی طیارے اس ہوائی اڈے سے نکال لیے تھے۔ان جنگی طیاروں میں ہرکولیس سی ون تھرٹی جاسوس طیارہ بھی شامل تھا۔ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق اس ایئر بیس سے امریکا نے اپنے جنگی طیارے نکال لیے تھے۔ قطری وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ قطر نے پیشگی سکیورٹی اقدامات کے طور پر امریکا کے العديد فوجی اڈے کو خالی کرادیا تھا العدید ایئر بیس جو امریکی مرکزی کمان کا فارورڈ ہیڈکوارٹر ہےوہاں تقریباً 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔
