ایران کے بعد اسرائیل نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے جنگ بندی اعلان کو قبل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اسرائیل نے ایران کیخلاف جنگ بندی کا باضابطہ اعلان کردیا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل صدر ٹرمپ کی جنگ بندی پیشکش سے متفق ہے۔واضح رہے کہ ایران نے جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد گزشتہ رات قطر میں امریکی بیس پر حملہ کیا جس کے بعد امریکا، ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوگئی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا ایرانی حکام نے بھی تصدیق کردی۔اسرائیلی وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی پر اسرائیل طاقتور جواب دے گا۔ اسرائیلی حکومت کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے تمام اہداف حاصل کر لیے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہم نے ایرانی ایٹمی پروگرام تباہ کرنے کا ہدف پورا کیا۔اسرائیل نے جنگ بندی کے بعد اپنی فضائی حدود کھولنے کا اعلان کردیا۔ اسرائیلی ایئرپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایران سے حملے ختم ہونے کے بعد فضائی حدود کھول دی گئی ہے۔اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے گزشتہ رات کابینہ، وزیر دفاع اور موساد کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں آپریشن کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔
