ہم پر میزائل حملہ کیا گیا ہے.اسرائیلی وزیر دفاع. حملےکی خبر جھوٹی ہے. ایران

اسرائیلی میڈیا کے مطابق جنگ بندی نفاذ کے چند گھنٹوں بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا ہے تاہم میزائل کو اسرائیلی دفاعی نظام نے مار گرایا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے بھی ایران پر سیز فائر کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتےہوئے کہا کہ فوج کو ایران پر حملے کا حکم دے دیا گیا ہےجنگ بندی کی خلاف ورزی پرتہران کےمرکز میں اہداف پرحملوں سے جواب دیں گے۔ جبکہ ایرانی خبر ایجنس کا کہنا ہے کہ ایران نے جنگ بندی خلاف ورزی کے اسرائیلی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ بندی نافذ ہونے کے بعد اسرائیل پر میزائل حملےکی خبر جھوٹی ہے۔ دوسری جانب ترجمان ایرانی ملٹری کمانڈ کا کہنا ہےکہ اسرائیل نے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے ایران پرحملہ کیا ہے۔ایران کی اعلیٰ سکیورٹی باڈی نے اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزام پر کہا ہےکہ ایرانی فوج کو دشمن کےالفاظ پریقین نہیں فوج کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لیے ٹریگر پر انگلی رکھے رہے گی۔

We have been attacked by missiles. Israeli Defense Minister. The news of the attack is false. Iran

اپنا تبصرہ لکھیں