سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا.نئے سال پر غلاف کعبہ تبدیل

سعودی عرب میں محرم الحرام کا چاند نظر آگیا .سعودی میڈیا کے مطابق تمیر ریجن میں رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا کہ سعودی عرب میں محرم الحرام1447 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔نئے اسلامی سال کے آغاز کے ساتھ ہی مسجد الحرام میں میں غلاف کعبہ کو تبدیل کردیا گیا ہے پرانےکسوہ کے سنہری حصےکو 29 ذوالحجہ کے روز نماز عصر کے بعد ہٹایا گیا جبکہ نئےکسوہ کی تبدیلی کی باضابطہ تقریب یکم محرم 1447 ہجری کے آغاز پر ہوئی۔غلافِ کعبہ کی تبدیلی کا عمل خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نمائندگی میں گورنر مکہ مکرمہ کی نگرانی میں انجام دیا گیا اس موقع پر مسجد الحرام کے آئمہ، کسوہ فیکٹری کے ماہرین، اعلیٰ حکام اور خصوصی ٹیم موجود تھی۔جبکہ پاکستان میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شام کوئٹہ میں طلب کر لیا گیا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیرآزاد کریں گے جبکہ ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے متعلقہ شہروں میں منعقد کیے جائیں گے.پاکستان میں محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند26 جون کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔

Muharram moon sighted in Saudi Arabia. Kaaba cover changed on New Year’s Day

اپنا تبصرہ لکھیں