اسرائیلی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو 6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا ہے جبکہ ایران سے جنگ کے دوران اسرائیل کی جی ڈی پی میں ایک فیصد کمی کا امکان ہے.ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ جب بالواسطہ اقتصادی اثرات اور شہریوں کے معاوضہ جات کو شامل کیا جائے گا تو نقصان 20 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔یہ نقصانات فوجی اخراجات ،میزائل حملوں سے ہونے والے نقصانات، متاثرہ افراد و کاروباروں کو کی گئی ادائیگیوں اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت پر مشتمل ہیں۔اسرائیل کے مرکزی بینک نے ایران کے ساتھ جنگ سے ہونے والے معاشی نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جنگ کے باعث اسرائیل کی جی ڈی پی میں 1 فیصد کمی کا امکان ہے۔اسرائیل کا بجٹ خسارہ 6 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے جو جنگی اخراجات کے سبب مالی دباؤ کا نتیجہ ہے یہ خسارہ غزہ جنگ کے دوران پہلے ہی بڑھے ہوئے خساروں پر مزید بوجھ ڈالے گا۔ساتھ ہی، اسرائیلی معیشت میں 0.2 فیصد سست روی کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو ٹیکس آمدنی میں کمی کا باعث بنے گی۔اسرائیلی فوج اب 11.7 ارب ڈالر کے اضافی فنڈ کی تلاش میں ہے تاکہ ہتھیاروں کا ذخیرہ دوبارہ بھرا جا سکے نئے انٹرسیپٹرز اور حملہ آور ہتھیار خریدے جا سکیں اور ریزرو یونٹس کو برقرار رکھا جا سکے
