غزہ میں جنگ بندی آئندہ ایک ہفتے کے اندر ممکن ہے. صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےغزہ میں جنگ بندی اگلے ہفتے تک ممکن ہونے کی امید کا اظہار کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں لگتا ہے کہ غزہ میں آئندہ ایک ہفتے کے اندر جنگ بندی ممکن ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے قریب ہیں ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کی صورتحال بہت خراب ہے۔ امریکا رقم اور غذا فراہم کررہا ہے جس میں کوئی اور ملک امریکا کی مدد نہیں کر رہا۔انھوں نے کہا کہ میری اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے کچھ لوگوں سے بات ہوئی ہے۔ٹرمپ نے بدھ کے روز بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹ کوف نے انھیں مطلع کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی بہت قریب ہے۔ٹرمپ نے ان افراد کے نام ظاہر نہیں کیے لیکن وہ ایک سے زیادہ مواقع پر اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ وہ ایران اور اسرائیل کی جنگ کے دوران اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے ساتھ رابطے میں تھے۔

A ceasefire in Gaza is possible within the next week. President Donald Trump

اپنا تبصرہ لکھیں