سوشل میڈیا پوسٹ پر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا نیتن یاہو یرغمالیوں کی رہائی کیلئے ڈیل کی کوششیں کررہے ہیں۔ عدالتی کارروائی ایران اور حماس سے ڈیل میں رکاوٹ بنے گی ۔ امریکا اس عدالتی کارروائی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ہر سال اسرائیل پر اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے جو کسی بھی ملک پر خرچ کی جانے والی رقم سے زیادہ ہے امریکا اس عدالتی کارروائی کو ہرگزبرداشت نہیں کرےگا۔امریکی صدر ڈولنڈ ٹرمپ نے اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ اسرائیل میں بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، وہ ایک جنگی ہیرو ہیں اور ایک ایسے وزیرِ اعظم جنہوں نے امریکا کے ساتھ مل کر ایران کے خطرناک جوہری خطرے سے نمٹنے میں زبردست کامیابی حاصل کی۔امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ نیتن یاہو کے خلاف یہ عدالتی کارروائی ہماری فتح کو گہنا دے گی نیتن یاہو کو جانے دیا جائے انہیں بڑے کام کرنا ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ اس وقت حماس کے ساتھ ایک معاہدے پر مذاکرات کر رہے ہیں جس میں یرغمالیوں کی واپسی بھی شامل ہے یہ کیسے ممکن ہے کہ اسرائیل کا وزیرِ اعظم سارا دن عدالت میں بیٹھنے پر مجبور ہو اور وہ بھی کسی معمولی بات پر.انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک سیاسی انتقامی کارروائی ہے بالکل ویسی ہی جیسی میں خود بھی جھیل چکا ہوں یہ انصاف کے نام پر ایک مذاق ہے جو ایران اور حماس سے مذاکرات میں رکاوٹ بنے گا دوسرے الفاظ میں جو کچھ ان بے لگام پراسیکیوٹرز کی جانب سے نیتن یاہو کے ساتھ کیا جا رہا ہے وہ سراسر دیوانگی ہے۔