ٹیکساس میں سیلاب سے ہلاکتیں 100 سے تجاوز کر گئیں. مزید لاشیں برآمد

امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی جبکہ ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے ۔ ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ اب بھی شدید بارش کی وجہ سے مزید سیلاب کا خدشہ ہے جس کے باعث اموات کی تعداد میں اضافے کااندیشہ ہے امدادی ٹیمیں اب بھی پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ جانے والے افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔ ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہے بارشوں اور سیلاب سے کیر کاؤنٹی کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 84 لاشیں برآمد ہوئیں۔ماہرینِ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے زمین پہلے ہی سیراب ہونے کے باعث دوبارہ سیلاب کا خطرہ بڑھ گیا ہے اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ان کارروائیوں میں ہیلی کاپٹر، کشتیاں، تربیت یافتہ کتے اور تقریباً 1 ہزار 750 اہلکار شامل ہیں مقامی حکام نے بتایا کہ وسطی ٹیکساس کے مختلف علاقوں میں104 اموات کی تصدیق ہوئی ہے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ کَر کاؤنٹی ہے جہاں گواڈالوپ دریا بہتا ہے اس کائونٹی میں 84 افراد ہلاک ہوئے جن میں 28 بچے شامل ہیں ہلاک ہونے والوں میں وہ 27 لڑکیاں بھی شامل ہیں جو کیمپ مِسٹک میں مقیم تھیں یہ لڑکیوں کا سمر کیمپ ہے جہاں سیلاب کے وقت تقریباً 750 افراد موجود تھے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سیلاب کو سو سالہ تاریخ کی بڑی آفت قرار دیتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ وہ جمعہ کو ٹیکساس کا دورہ کریں گے۔

Texas flood death toll surpasses 100. More bodies recovered

اپنا تبصرہ لکھیں