بات چیت کا وقت ختم ہو چکا اب ملک گیر احتجاج ہوگا .عمران خان

عمران خان نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اب بات چیت کا وقت ختم ہو چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک گیر تحریک کا مکمل لائحہ عمل اسی ہفتے پیش کیا جائے گا 5 اگست کو میری غیر قانونی قید کو 2 سال مکمل ہو جائیں گے یہ دن ہماری احتجاجی تحریک کا نقطہ عروج ہوگا اب کسی سے بھی کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے اب صرف سڑکوں پر احتجاج ہو گا تاکہ قوم کو زبردستی مسلط کیے گئے کٹھ پتلی حکمرانوں سے نجات دلائی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی خاطر میں نے بارہا مذاکرات کی بات کی لیکن اب وہ وقت گزر چکا ہے 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں سے انصاف کی جو امید تھی وہ بھی ختم ہو گئی ہے لہٰذا اب اس قانون شکنی کے دلدل سے پاکستانی قوم کو نکالنے کا واحد راستہ ملک گیر احتجاجی تحریک ہے۔اس سے قبل جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کارکنوں، حامیوں اور عوام سے کہا ہے کہ وہ 5 اگست سے شروع ہونے والی پرامن لیکن مؤثر احتجاجی مہم کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان تنہا قید کے باوجود ذہنی طور پر پہلے سے زیادہ مضبوط اور پرعزم ہیں خاموش کیے جانے کے باوجود انہوں نے ہمیں پیغام دیا ہے تیاری کرو، منظم ہو جاؤ، اور پرامن مگر بے خوف آواز اٹھاؤ۔

Time for talks is over, now there will be nationwide protests, Imran Khan

اپنا تبصرہ لکھیں