ٹرمپ انتظامیہ نے ائیرپورٹ پر پرانی سکیورٹی پالیسی کو ختم کردیا

ٹرمپ انتظامیہ نے ائیرپورٹ پر جوتے اتارکر سکیورٹی اسکریننگ سے گزرنے کی پالیسی ختم کردی۔واضح رہے کہ یہ قانون پچھلے بیس سال سے لاگو تھا۔ اس کی بنیاد 2001 میں ہونے والے ایک واقعے پر رکھی گئی تھی جب ایک دہشتگرد چرڈ ریڈ نے اپنے جوتوں میں دھماکہ خیز مواد چھپا کر ایک امریکی پرواز کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ خوش قسمتی سے وہ کامیاب نہ ہو سکا اور دوسرے مسافروں نے اسے قابو کر لیا۔ اس کے بعد امریکہ نے احتیاط کے طور پر ہوائی اڈوں پر جوتے اتارنے کی شرط عائد کر دی تھی۔امریکی ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم نے تصدیق کی کہ اب ائیر پورٹس پر چیک پوائنٹس سے گزرتے ہوئے مسافر جوتے پہنے رہ سکیں گے۔کرسٹی نوم نے اعلان کیا ہے کہ سیکیورٹی نظام میں بہت بہتری آ چکی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، نئے سکینرز، اور پورے سسٹم میں کئی حفاظتی پرتیں شامل کی جا چکی ہیں جن سے اب جوتے اتارنے کی ضرورت باقی نہیں رہی۔ لیکن اب بھی شناختی کارڈ کی جانچ، فلائٹ سسٹم سے تصدیق، لیپ ٹاپ اور بڑی الیکٹرانک اشیاء کی علیحدہ اسکیننگ اور مائع اشیاء جیسے پانی، شیمپو، ٹوتھ پیسٹ پر پابندیاں بدستور برقرار ہیں۔

Trump administration scraps old airport security policy

اپنا تبصرہ لکھیں