پاک بھارت جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کا کردار نہ ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے . امریکا

امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی میں واشنگٹن کا کردار نہ ہونے سے متعلق مودی سرکار کے دعوے جھوٹے قراردیدیے۔ترجمان محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے جنگ بندی میں صدر ٹرمپ اور ان کی اتظامیہ کے کردار کو دوبارہ اجاگر کیا۔ کہا بھارتی وزیر خارجہ کے بیان سے حقائق تبدیل نہیں ہونگے۔ جو ہوا ہے وہ دنیا دیکھ رہی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاک بھارت مذاکرات میں شریک تھے اور انہیں تسلیم کیا جائے گا۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بریفنگ میں کہا کہ اکثر تبصرے خود اپنی وضاحت کردیتے ہیں، حقیقت جاننے کے لیے جدید دور میں آپ کسی ایک تبصرے پر انحصار نہیں کرتے۔واضح رہے کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد مرتبہ کردار ادا کرنے کا دعویٰ کرچکے ہیں جب کہ بھارتی حکومت مسلسل پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار کو مسترد کرتی آئی ہے ٹیمی بروس کا کہنا تھا کہ بعض آراء غلط ہوتی ہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس مسئلے کو کافی واضح کر دیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی امریکا نے کروائی۔ترجمان نے مزید بتایا کہ امریکا کی توجہ اس وقت غزہ میں جنگ بندی پر مرکوز ہے، امریکی صدر غزہ کے حوالے سے نئی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Indian claim that President Trump had no role in the Indo-Pak ceasefire is false. US

اپنا تبصرہ لکھیں