امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتیں 120 ہوگئیں

امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس میں گزشتہ ایک ہفتے سے جاری طوفانی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے نظام زندگی شدید متاثر ہے جب کہ طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد اب 120 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سیلاب کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں تاہم اب بھی 170 سے زائد لوگ لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے کیر کاؤنٹی کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں سے اب تک 96 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں 36 بچے بھی شامل ہیں۔

Death toll from torrential rains and flooding in the US state of Texas rises to 120

اپنا تبصرہ لکھیں