دھمکی ملی ہے میرے بیٹے والد سے ملنے پاکستان گئے تو گرفتار کرلیا جائے گا. جمائمہ

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹوں کو اپنے والد سے رابطے کی اجازت نہیں دی جا رہی اور اگر وہ پاکستان آ کر ملاقات کی کوشش کریں تو گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ اقدام سیاسی اختلافات سے بڑھ کر ذاتی انتقام کی شکل اختیار کر چکا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرجاری بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے سابق شوہر تقریباً 2 سال سے قید تنہائی کا شکار ہیں۔ عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اظہار خیال کر چکے ہیں کہ ان کے والد کو بچوں سے بات چیت اور ذاتی معالج تک رسائی بھی نہیں دی جا رہی۔ عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ میرے والد اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اب 700 دن سے زائد عرصہ جیل میں گزار دیا ہے جن میں سے زیادہ تر وقت انہیں تنہائی میں رکھا گیا۔ انہیں اپنے وکلا تک رسائی نہیں دی جاتی نہ ہی خاندان سے ملاقات کی اجازت ہے وہ ہم ے مکمل طور پر کٹ چکے ہیں حتیٰ کہ ان کے ذاتی ڈاکٹر کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں۔ یہ انصاف نہیں یہ ایک ایسے شخص کو تنہا کرکے توڑنے کی کوشش ہے جو قانون کی حکمرانی، جمہوریت اور پاکستان کے لیے کھڑا ہوا۔یاد رہے کہ وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کہہ چکے ہیں کہ اگر کسی نے بیرون ملک سے آکر دنگا فساد کی کوشش کی تو اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔دوسری جانب وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادوں کا مقصد سیاسی انتشار پھیلانا ہے تو انہیں پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔جبکہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے بچوں کو سیاست میں لانا چاہتے ہیں ان کے بچے ضرور پاکستان آئیں، تحریک چلانا چاہتے ہیں تو چلائیں۔عرفان صدیقی نے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو اعتراض نہیں، ان کے بچوں کے آنے سے کوئی طوفان نہیں آئے گا۔

I have received a threat that if my son goes to Pakistan to meet his father, he will be arrested. Jemima

اپنا تبصرہ لکھیں