تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے پاکستان کے ویزے کے لیے لندن ہائی کمیشن سے رابطہ نہیں کیا گیا اور نہ ہی امریکا جانے کے لئے امریکی ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست تاحال دائر نہیں کی گئی اور نہ کسی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے واضح رہے کہ عمران کان کی بہن علمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی کے بیٹے امریکہ جا رہے ہیں جہان سے واپسی پر وہ پاکستان آکر احتجاجی تحریک میں شامل ہونگے.اس ضمن میں پاکستان کے ویزے کے لیے لندن ہائی کمیشن سے رابطہ نہیں کیا گیا ویزا سیکشن درخواست ملنے پر فیصلہ کرے گا۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق ویزا اجرا کے لیے وقت کی کوئی بندش نہیں تاہم ویزا درخواست منظور یا مسترد کرنے کا ویزا سیکشن کو مکمل اختیار حاصل ہے۔ اسی طرح امریکہ کے لئے گولڈ اسمتھ ہاؤس سے ویزے کے لیے ہائی کمیشن سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا جب کہ امریکا میں کسی احتجاج یا اجتماع کے لیے کو ئی درخواست انتظامیہ کو نہیں ملی۔جب کہ جمائمہ نے ٹوئٹ جاری کردیا اور انہیں اپنے بچوں کی سلامتی کے بارے میں تشویش ہو گئی ہے۔ عمران خان کے بیٹوں کے پاس پاکستان کا پاسپورٹ یا کوئی شناختی کارڈ ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
