ٹرمپ نے یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد ٹیرف عائد کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو اور یورپی یونین سے درآمدات پر 30 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا جس کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا جبکہ ان کے اہم اتحادیوں کے ساتھ کئی ہفتوں کی مذاکراتی کوششیں ایک جامع تجارتی معاہدے پر ختم نہ ہو سکیں۔نئے ٹیرف کا اعلان ٹروتھ سوشل پر کیا گیا۔یورپی یونین کو امید تھی کہ وہ امریکا کے ساتھ 27 رکنی بلاک کے لیے ایک جامع تجارتی معاہدہ طے کرے گی۔گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر 35 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کر دیا۔ اور یکم اگست 2025 سے کینیڈا سے امریکہ آنے والی مصنوعات پر یہ ٹیکس لاگو ہوجائے گا۔ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد ٹیرف کے پے در پے احکامات نے امریکی حکومت کے لیے ہر ماہ درجنوں ارب ڈالر کی نئی آمدنی پیدا کرنا شروع کر دی ہےوفاقی مالی سال میں امریکی کسٹمز ڈیوٹی کی آمدنی 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہےواضح رہے کہ رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 سے زائد ممالک کو خطوط میں آگاہ کر چکے ہیں۔ کہ اگر وہ یکم اگست تک کوئی تجارتی معاہدہ نہ کر سکے تو ان کی مصنوعات پر متعین نرخوں کے مطابق محصولات عائد کی جائیں گی۔یورپی یونین ابتدا میں صنعتی مصنوعات پر زیرو ٹیرف سمیت ایک جامع معاہدہ کرنا چاہتی تھی لیکن مہینوں کے مشکل مذاکرات کے بعد یہ احساس بڑھا کہ شاید اسے ایک عبوری معاہدے پر اکتفا کرنا پڑے۔

Trump imposes 30% tariffs on EU and Mexico

اپنا تبصرہ لکھیں