بنگلادیش میں ایک ماں نے جہاز میں سوار بیٹے کو گرل فرینڈ کے ساتھ نیپال جانے سے روکنے کے لیے طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دے دی۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق قانون نافذکرنے والے اداروں نے کالر کی شناخت کا عمل شروع کیا اور تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ ماں نے اپنے شادی شدہ بیٹےکو گرل فرینڈ کے ساتھ نیپال جانے سے روکنے کے لیے طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع دی تھی۔بنگلادیشی میڈیا کے مطابق جمعے کے روز بنگلادیشی ائیرٹریفک حکام کو فون پر اطلاع دی گئی کہ ڈھاکا سے نیپال جانے والی بنگلادیش کی سرکاری ائیرلائن بیمان میں بم ہے۔بم کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے اور فوری طور پر پرواز کو روک دیا گیا جس کے بعد تین گھٹنے تک طیارے کی تلاشی لی گئی تاہم کچھ نہ ملا جھوٹی اطلاع دینے والی خاتون اور ان کی بہو کو اطلاع ملی تھی کہ ان بیٹا اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ کٹھمنڈو جا رہا ہے اسے روکنے کے لیے خاتون نے بیٹے کے دوست کے مشورے پر طیارہ روکنے کے لیے بم کی جھوٹی اطلاع دی تاہم طیارہ تین گھنٹے کی تاخیر کے بعد خاتون کے بیٹے اور اس کی گرل فرینڈ سمیت دیگر مسافروں کو لےکر کھٹمنڈو پہنچ گیا۔پولیس نے مسافر کی والدہ، اہلیہ اور دوست کو گرفتار کرلیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
