سندھ کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش. حیدرآباد میں کلاؤڈ برسٹ

حیدرآباد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ بارش کے باعث نشیبی علاقےزیر آب آ گئے ہیں۔حیدرآباد میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث صرف آدھے گھنٹے کی طوفانی بارش نے شہر کو جل تھل کر دیا۔ بارش سے نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہو گیا جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شدید بارش کے نتیجے میں حیدرآباد ریجن کے 220 فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو جام، ٹنڈو آدم، مٹیاری، جام شورو، سجاول اور ٹھٹھہ سمیت سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کی وضاحت کی ہے کہ حیدرآباد میں کوئی بادل نہیں پھٹا. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ حیدرآباد شہر میں آدھے گھنٹے کےدوران 63 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی جبکہ حیدرآباد کے ایئرپورٹ کے علاقے میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ڈپٹی کمشنر زین العابدین کا کہنا ہےکہ حیدرآباد شہر میں کلاؤڈ برسٹ ہوا ہے الرٹ جاری کیا ہے پمپنگ اسٹیشنوں کو چلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق ٹمبر مارکییٹ میں لکڑیوں کے گودام کی چھت گر گئی ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔بارش سے جہاں گرمی کا زور ٹوٹ ہے وہیں پھلیلی نہر میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے

Heavy rain in many cities of Sindh. Cloudburst in Hyderabad.

اپنا تبصرہ لکھیں